عمران خان کا آرمی چیف کے خلاف بیان بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے: شہباز شریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم پاکستان نے حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ پر تنقید ان کی بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر نے نیازی کی کرپشن سینڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا اور اسی وجہ سے وہ پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے کہنے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کی جانب سے دہشتگردی کے المناک اورذلت آمیز واقعات ان کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قومی تنصیبات پر حملے سیاست میں ناقابل تصور پست قد ہونے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں