شیریں مزاری کی پمز منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شیریں مزاری کو ہائی بلڈ پریشر، فوڈ پوائزننگ اور پائوں پر سوجن ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے پمز ہسپتا ل منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

پیر کو ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اپنی والدہ کی طرف سے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شیریں مزاری کو ہائی بلڈ پریشر، فوڈ پوائزننگ اور پائوں پر سوجن ہے۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ شیریں مزاری 72 سال کی ہیں، اڈیالہ جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیریں مزاری کو علاج کے لیے پمزہسپتا ل منتقلی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا تھا۔شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے بند کردیئے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں