وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

اسحٰق ڈار نےنیوزکانفرنس سے خطاب میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا اور بتایا کہ پیڑول کی نئی قیمت 282 روپے سے کم ہو کر 270 روپے ہو جائے گی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے، لائٹ ڈیزل 152.68، مٹی کا تیل 164.07 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کم کی جا رہی ہے۔مٹی کے تیل میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ امید ہے اب دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔ ٹرانسپورٹرز سے بھی ہماری گزارش ہو گی کہ اب کرائے کم کیے جائیں۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آیندہ 15روز کے لیے کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں