کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

درہ آدم خیل میں دو قبائل کے مابین کوئلے کی کان کی حد بندی (علاقے کی تقسیم) کے تنازع پر تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں دونوں قبائل کے لوگ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق درہ آدم خیل میں اخوروال اور کندی سنی خیل قبائل نے حد براری کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، جنہوں نے فائرنگ رکوائی۔

دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ بلندر کی پہاڑی پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں