جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں فواد چوہدری، حماد اظہر, اعجاز احمد چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت مسترد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کےحصول کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے منگل کو درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، عمر ایوب اور حماد اظہر کی عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف اسی طرح کے مقدمات اسلام آباد میں بھی درج ہیں جب کہ کئی رہنما پہلے سے ہی حراست میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں