عمران خان کومزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31مئی تک توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کومزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31مئی تک توسیع کردی۔

عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کے وکلاء کی جانب سے مزیدکچھ وقت دینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو 31 مئی تک عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ان کے خلاف درج خفیہ مقدمات کا ریکارڈ بھی عدالت کے سامنے رکھا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں