عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو سعودی عرب کیلیے روانہ ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔
عازمینِ حج کو شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آنے کا کہا گیا ہے جہاں وہ ویکسین لگوانے کے علاوہ ضروری ادویات کی پیکنگ کروا سکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق تمام متعلقہ معلومات ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے عازمین حج کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔

پہلی حج پرواز21 مئی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے روانہ ہو گی جبکہ سیالکوٹ سے پہلی پرواز 22 مئی، ملتان 23 مئی اور کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہو گی۔رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون جبکہ سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آخری حج پروازیں 20 جون کو روانہ ہو جائیں گی۔حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے۔وزارت کے اشتراک سے این سی او سی نے حاجی کیمپوں میں مفت کورونا ویکسین کاونٹر قائم کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے۔
حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی کا سلسلہ 4 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں