عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے تین مقدمات میں ضمانت حاصل کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس پر حملے سمیت تین مقدمات میں سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس اعجاز احمد بٹر کے سامنے جناح ہائوس حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے 3 مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے عمران خان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں