وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن عزت مآب شیخ احمد دلموک المکتوم کی وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان کی بندرگاہوں اور شپنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

شیخ احمد بن دلموک آل مکتوم، اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی اور ابوظہبی پورٹس گروپ کے وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
شیخ احمد بن دلموک آل مکتوم، اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی اور ابوظہبی پورٹس گروپ کے وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

شیخ احمد دلموک آل مكتوم نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے مقصد سے ان کا دو ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ شیخ احمد دلموک آل مكتوم کا پرائیوٹ آفس متحدہ عرب امارات میں انفراسٹرکچر، توانائی اور زراعت کے شعبوں پر مشتمل کئی نجی کمپنیاں چلا رہا ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن حکومتی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری، معاونین خصوسی ڈاکٹر جہانزیب خان، طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزعابي بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں