بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں تین 3 سکیورٹی اہلکار وطن پر قربان ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20 مئی 2023 کو علی الصباح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جو حال ہی میں علاقے میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنا کر بھتہ خوری کی کوششوں کو روکنے میں مدد کے لیے قائم کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی پوسٹ پر موجود فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک دہشت گرد کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

مزید بتایا گیا کہ کوششوں پر مبنی فا لو اپ کے تحت قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے اور بلاکنگ اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن موثر انداز سے آگے بڑھ رہا ہے اور سکیورٹی فورسز علاقے سے دہشت گردوں کے فرار کو روکنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں