پاکستان میں انٹرنیشنل کے تحت حج آپریشن کا آغاز آج اتوار کو علی الصبح کراچی سے ہوگیا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کراچی سے 328 عازمین کو لے کر علی الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوئی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے امان اللّٰہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔
عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔
حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
-
پاکستانی حج مشن کا پہلا دستہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مکہ پہنچ گیا
پاکستانی حج مشن کا پہلا دستہ پاکستانی عازمین کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔حج مشن میں 19 معاونین، 66 طبی ماہرین اور ... پاكستان -
پاکستان: حج قرعہ اندازی منسوخ، تمام درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان
حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عازمین حج کے لئے اس سال کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حکومت نے حج کے لئے تمام 72869درخواست گزاروں کو بھیجنے کا ... پاكستان -
سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان حج سیزن 1444ھ کے انتظامات کے حوالے سے معاہدہ
سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے پاکستان کے ہم منصب مفتی عبدالشکورکے ساتھ حج سیزن 1444ہجری کے انتظامات کے حوالے سے ایک معاہدے ... پاكستان -
پاکستان سے 25 نوجوان موٹر بائیکس پر حجاز مقدس کے منفرد سفر پر روانہ
چودہ ہزار کلومیٹر طویل سفر میں نوجوان دنیا کو محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیں گے پاكستان -
پاکستانی حجاج کو ٹرانسپورٹ میں تاخیر اور غیر معیاری کھانے پر ڈی جی حج کو نوٹس
امسال حج کے موقع پر ناقص انتظامات پر وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل حج سے سات روز میں وضاحت طلب کر لی گئی۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب میں ... پاكستان