لاہور ہائی کورٹ کا رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تحریک انصاف کی رہنما کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ عدالت نے شیریں مزاری کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں دوبارہ پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں