پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کی دہشت گردی کے آٹھ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج راجا جواد عباس کے روبرو جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی سمیت دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمران خان کی دہشت گردی کے 8 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کرتے ہوئے کچھ دیر میں جے آئی ٹی کے سینئر افسر کو طلب کرلیا۔
اس کے علاوہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں پیش ہو گئے جہاں ان سے 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی پر جواب طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے عمران خان کو آج نیب دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔