شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق، دو زخمی
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خودکش دھماکے کے نتیجہ میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جان کھونے والوں میں دو سکیورٹی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین شخص شامل ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا اور اسی دوران خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔
واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
-
شمالی وزیرستان: پاکستان فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ، چھ فوجی جاں بحق
جھڑپوں کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور مزید دو زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر پاكستان -
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 سپاہی شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سپاہی شہید ہو گئے۔فوج کے شعبہ ... پاكستان -
شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں کارروائی ... پاكستان