عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زیادہ افراد کے بیرون ملک سفر پرپابندی عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حکومتِ پاکستان نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زیادہ افراد کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کردی ہے اور ان کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے حکومت کے اس اقدام کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ پی ٹی آئی کے مختلف عہدے داروں اور سابق ارکان اسمبلی اسد عمر، ملیکہ بخاری، قاسم سوری، اسد قیصر، مراد سعید، حماد اظہر، یاسمین راشد اور اسلم اقبال کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے گئے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس پابندی کی زد میں آنے والے تمام ارکان کی فہرست ملک کے تمام ایگزٹ پوائنٹس اور ہوائی اڈوں پر بھیج دی گئی ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو یہ احکامات جاری کردیے ہیں کہ ان میں سے کسی کو بھی پاکستان چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں