یومِ تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب کا جی ایچ کیو میں انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا گیا جس سلسلے میں مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارشہدا پر منعقد ہوئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر راولپنڈی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی جن میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔

دوسری جانب پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹراورپولیس کی شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔ یوم تکریم شہدا کے موقع پر کیپٹن سلیمان شہید، میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی قبر پر ورثاء اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ پاک فوج کے دستے نے شہدا کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور چادر چڑھائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں