اقوام متحدہ کا شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یو این امن مشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ نے شہدائے پاکستان کے لیے اعزازات کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی ہال میں یو این امن مشن کی 75 ویں سالگرہ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کی۔

Advertisement

اقوام متحدہ نے اس تقریب میں یو این امن مشن کے دوران 8 پاکستانی شہدا کو اعزاز سے نوازا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے، سفیر محمد عامر خان اور کرنل راجہ افضال احمد نے سیکرٹری جنرل سے شہداء کے میڈلز وصول کئے۔

8 میں سے 6 گزشتہ سال کانگو میں ہیلی کا پٹر حادثے میں شہید ہوئے تھے جس میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل خان شامل ہیں۔

جبکہ دیگر دو شہدا حوالدار بابر صدیق نے اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام نے سینٹرل افریقین ریپبلک میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں