سپریم کورٹ: مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے عمران خان اور دیگر افراد کی جانب سے درخواستوں پر سماعت کی۔

Advertisement

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس اظہر رضوی شامل تھے۔

یہ بنچ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بلوچستان کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے ہمراہ تین رکنی کمیشن کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے خلاف اعتراض کی سماعت کر رہا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق یہ جوڈیشل کمیشن آٹھ مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کرے گا۔ کمیشن آڈیو لیکس کی حقیقت اور عدلیہ کی آزادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں چھان بین کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں