سانحہ 9 مئی سے متعلق 33 مشتبہ مظاہرین کو ٹرائل کے لیے فوج کے حوالے کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

9 مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے روز مظاہروں کے دوران فوجی تنصیبات پر دھاوا بولا گیا تھا۔ اب اس حوالے سے فوجی تنصیبات پر حملہ کے شبہ میں 33 افراد کو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ جن ملزمان کو فوج کے حوالے کیا جا رہا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے حد سے تجاوز کیا اور انتہائی حساس دفاع میں داخل ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا فوجی تنصیبات پر کوئی حملہ کرے تو سوال یہ ہے کہ ان کا انتظام کیسے کیا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے مظاہروں کے حوالے سے 499 مقدمات قائم کیے گئے ۔ ان میں سے صرف 6 ایف آئی آر ہیں جنہیں پراسس کیا جارہا ہے، صرف 6 ایف آئی آر کا ٹرائل ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں صرف 19 اور خیبرپختونخوا میں صرف 14 ملزمان کو ملٹری حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں