لاہور سے 9 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

41 پروازوں سے 11 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743 سے 327 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

ائیر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے 41 پروازوں سے 11ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 22 جون کو مکمل ہوگا، ان کو واپس لانے کے لیے فضائی آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک اختتام پذیر ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں