حج 1444

پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ میں قیام مکمل کرنے کے بعد بذریعہ سڑک مکہ روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سرکاری حج سکیم کے تحت پاکستان سے جانے والے عازمین نے مدینہ منورہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد پیر کو بذریعہ سڑک مکہ مکرمہ کا سفر شروع کر دیا۔

مدینہ منورہ میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت 21 مئی کو تین پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے والے عازمین نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشن سرکاری حج سکیم کے عازمین کی مدد اور رہنمائی کے لیے فعال ہے، عازمین کرام سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے مشن کی ٹول فری ہیلپ لائن 8001166622 پر کال کرسکتے ہیں۔ مزید برآں مکہ مکرمہ کے لیے 025500426،جدہ 026670980 اور مدینہ منورہ کے لیے 048250789 اور 048250782 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

امسال مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 200 عازمین حج کی روانگی متوقع ہے جن میں سے 81230 سرکاری اور باقی پرائیویٹ حج سکیم کے تحت روانہ ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی عازمین کو لے کر آخری پرواز 21 جون کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں