پاکستان بیلاروس کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے: وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات استوار کر کے بیلاروس کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان۔ بیلاروس تعلقات کے لیے ہمارے طویل المدتی اہداف میں اقتصادی تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا، سائنسی تعاون کو فروغ دینا، دفاعی تعاون کو بڑھانا اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے وزیرخارجہ سرگئی الینک نے کہاکہ تجارت کا فروغ اوراقتصادی تعاون دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سرگئی الینک نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ موجودہ پائیدار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کو زرعی شعبے میں اپنے ملک کے تعاون کی پیشکش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں