وفاقی شریعت عدالت کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے حلف اٹھا لیا

تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے حلف لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ان سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حلف لیا۔

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، تقریب حلف برداری میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی جج کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں ،اقبال حمید الرحمن سابق چیف جسٹس آف پاکستان حمود الرحمن کے صاحبزادے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں