وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر طیب ایردوآن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارک باد پیش، نیک خواہشات کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی رجب طیب ایردوآن اور ان کی اہلیہ سے ملاقات
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی رجب طیب ایردوآن اور ان کی اہلیہ سے ملاقات

اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کی اہلیہ ایمنے ایردوآن سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رجب طیب ایردوآن کو تیسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ رجب طیب ایردوآن کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے، صدر ایردوآن کی قیادت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں