شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو، پاکستانی آموں کی تعریف

اپنے بھائی اور بہن کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں ، وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر اور خاتون اول سے مکالمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینے ایردوان کے درمیان خوشگوار انداز میں غیر رسمی گفتگو ہوئی جس میں پاکستانی آموں کی تعریف بھی ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا رجب طیب اردوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، ترکی کے عوام سے بھی بہت زیادہ خوش ہیں، آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔رجب طیب ایردوان نے نیک تمنائوں کے اظہار پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم کا رجب طیب ایردوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں۔ گفتگو کے دوران پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کے لئے پاکستانی آموں کا تحفہ بھی لائے ہیں۔ اس پر ترک صدر کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں پتا ہے پاکستان آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا خوشگوار انداز میں کہنا تھا کہ آدھے آم اپنے بھائی رجب طیب ایردوان اور آدھے اپنی بہن امینے ایردوان کے لئے لایا ہوں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا ان کی حلف برداری میں شرکت کے لئے دورہ ترکیہ پر شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں