پاکستان ائیرلائنز کا روز ویلٹ ہوٹل تین سال کی لیز پر نیویارک شہر کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی شہر نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز[پی آئی اے]کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کو تین سال کی لیز پر نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے حوالے کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل لینڈ مارکنگ کے خطرے سے باہر نکل آیا ہے، اب ہوٹل کی عمارت کی عمر 100 سال سے زائد ہو گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے سے پاکستان کے خزانے میں پیسے آنے لگے ہیں، ہم نے قیمتی ترین اثاثہ محفوظ کرکے کمائی والی جگہ بنادی ہے ۔"

معاہدے کی تفصیلات دیتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ہوٹل ملازمین کو فارغ کیاجائیگا اور ان میں سے 77 باقی رہ جائیں گے۔ روزویلٹ ہوٹل کی لیز کے معاہدے سے 220 ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی، روز ویلٹ ہوٹل کے 1025 کمروں کو لیز پر دیا گیا ۔

معاہدے کے مطابق ا نہوں نے کہا کہ پہلے سال روز ویلٹ ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 202 ڈالر ہوگا، دوسرے سال 205 اور تیسرے سال ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 210 ڈالر ہوگا۔ اگلے تیس دن میں ہوٹل کے تمام کمرے نیویارک انتظامیہ کو دیدیں گے، نیویارک سٹی انتظامیہ ہوٹل کے کمروں میں تارکین وطن کو رکھے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں