وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد حسین سے ملاقات

دونوں رہنمائوں کا پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر عراقی دارالحکومت بغداد میں اپنے ہم منصب ڈاکٹر فواد حسین کے ساتھ ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری ایک اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

دونوں وزرا خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات سمیت تعاون کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور عراق کے درمیان مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ملکوں نے ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس کے علاوہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزے کے خاتمہ کے لئے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز تین روزہ دورے پر عراق پہنچے، بغداد ایئرپورٹ پر عراقی ڈپٹی وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں