یونان کشتی حادثہ: پاکستانیوں کی اموات پر آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

وزیر اعظم نے حادثے کی تحقیقات کے چار رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یونان کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے غم میں آج پورے ملک میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں ناگہانی آفت میں سینکڑوں پاکستانی شہریوں کی اموات پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔ یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

پاکستان میں یوم سوگ کا نوٹیفیکیشن
پاکستان میں یوم سوگ کا نوٹیفیکیشن

حادثے کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے چار رُکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے یونان میں 14 جون کو ہونے والے کشتی کے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کمیٹی کے چیرمین مقرر کیا ہے جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹیری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع کرے گی اور انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیق ہو گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی۔

کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں