پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو منائی جائے گی۔

انھوں نے ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کراچی میں محکمہ موسمیات کے مرکزی دفتر میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا۔

انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، خان پور، گھوٹکی، کراچی، بہاولنگر اور پشاور سمیت متعدد علاقوں سے ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔لہٰذا متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ بروز منگل 20 جون 2023 کو ہوگی اور 29 جون 2023 کو عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا۔

عید قربان تین دن تک منائی جاتی ہے اور ان ایام میں صاحبِ استطاعت مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں۔

نیا چاند دیکھنے کے لیے زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی سوموار کی شام چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل سعودی عرب اور خلیجی سلطنت عُمان نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔ وہاں اتوارکی شام ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا۔مکہ مکرمہ میں 27 جون کو حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں