چشمہ 5 نیوکلیئر پلانٹ سے پاک چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا: شہباز شریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چشمہ فائیو جوہری پاور پلانٹ معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جس سے پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

منگل کو1200میگاواٹ کے چشمہ فائیو جوہری پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں وزیراعظم کی موجودگی میں چین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پردستخط کئے گئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1200میگاواٹ کا چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ پاک چین دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے، مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کےلئے پرعزم ہے۔ چین کی جانب سے3ارب 48کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے۔

شہباز شریف نے معاشی مشکلات میں چین کی مدد پر کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تاخیرکاشکار ہونے پر چین نے ہماری مدد کی۔

چشمہ پاور پلانٹ مفاہمتی یادداشت
چشمہ پاور پلانٹ مفاہمتی یادداشت
مقبول خبریں اہم خبریں