چیئرمین پی ٹی آئی سمیت متعدد اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر گرفتار نہیں ہو سکے۔

عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔ پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے لیے دی جانے والی درخواست کے مطابق دیگر ملزمان میں مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، حسان اللہ نیازی، جمشید چیمہ سمیت 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں