'وزیر اعظم شہباز شریف گلوبل سمٹ میں شرکت کے لیے فرانس کا دورہ کریں گے'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کی دعوت پر پیرس میں منعقد ہونے والی نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے 22 سے 23 جون تک فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق سربراہ اجلاس رہنمائوں کو ایک نئے گلوبل آرکیٹیکچر کی شکل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو پائیدار ترقی، ماحولیات، توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے کی مالی اعانت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم بحث میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفراسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے حصول اور قرضوں سے متعلق حل کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔ وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنمائوں سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں