سپیشل اولمپکس: سیف اللہ سولنگی پاکستان کے لئے چار میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کی سپیشل اولمپکس ٹیم کے رکن سیف اللہ سولنگی نے جرمنی کے شہر برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں چار تمغے جیت لیے۔

سیف اللہ سولنگی نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ انہوں نے بیک اسکواٹ میں 90 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ڈیڈ لفٹ میں ایک اور طلائی تمغہ 115 کلوگرام وزن اٹھا کر حاصل کیا۔ اس کے علاوہ کمبائنڈ میں 245 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

آکر میں پاکستانی ایتھلیٹ نے 40 کلوگرام بینچ پریس میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا ۔

سپیشل اولمپکس پاکستان (SOP) کی جانب سے نے 87کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں 33 خواتین اور 54 مرد شامل ہیں۔

ان مقابلوں میں ٹینس، ہاکی، پاور لفٹنگ، بوکس، فٹسال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں