شہباز شریف عالمی فنانسنگ سمٹ میں شرکت کیلئے فرانس روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم محمد شہباز شریف فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کی دعوت پر فرانس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

اپنے دورے کے دوران وہ پیرس میں منعقد ہونے والی نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل و قابل تجدید ذرائع، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال اور مشاورت کا فورم ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم سمٹ سے G-77 کے سرکردہ اسٹیک ہولڈر اور موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ترقی پذیر ممالک میں سے ایک کے سربراہ کے طور پر خطاب کریں گے۔

وہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفراسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے حصول اور قرض سے متعلق حل کے لیے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔

شہباز شریف سربراہی اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں