بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو شہری جاں بحق

سیکٹر ستوال میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے عبید قیوم اور محمد قاسم شہید ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارتی فوج نے تیتری نوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے دو شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سنیچر کے روز 11 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول کے سیکٹر ستوال میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز کی جانب سے چرواہوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں عبید قیوم اور محمد قاسم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل او سی پر شہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔

بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔یہ بھارتی فورسز کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان جھوٹے، من گھڑت بیانیے کی تسکین کیلئے معصوم جانوں کے درپے ہے،پاکستان، بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید سراپا احتجاج ہے،پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کو ملحوظ رکھے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان اپنی مرضی کے انتخاب کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ہندوستان کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کی یاد دہانی کرائی گئی ہے،کشمیریوں کی زمینوں پر کاشتکاری کا ناقابل تنسیخ حق بھی کشمیریوں کا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں