پاکستان، چین کا تزویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کی پیرس میں سمٹ کے موقع پر ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اورچین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے پیرس میں اپنی ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سدابہار تزویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری کو مضبوط اور وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ لی چیانگ سے ذاتی طور پر پہلی ملاقات ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کی روح کے مطابق تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبے سی پیک کی دہائی کو بھرپور طریقے سے منانے کا بھی فیصلہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے مسلسل سفارتی اور اقتصادی تعاون پر وزیراعظم لی کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آہنی بھائی چارہ تمام وضاحتوں سے بالاتر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں