نواب شاہ، دو مسافر بسوں کی ٹکر ، 8 افراد جاں بحق، 45 زخمی

زخمی فوری طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال دوڑ اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نوابشاہ منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نواب شاہ کے علاقے دوڑ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بسوں کی آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 45 زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں-

تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تعلقہ ہسپتال دوڑ اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں