پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا

فلائنگ الائونس کے حصول کیلئے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار،10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے)انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فلائنگ الائونس کے حصول کے لئے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا اور 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سال سروس والے کے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 30 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ 30 سال تک سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 25 فیصد اضافہ ہوگا، 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الانس میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ ڈیوٹی سے انکار اور بغیر وجہ کی چھٹی کرنے والے پائلٹس کو فلائنگ الائونس نہیں ملے گا، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الائونس ملے گا جبکہ 70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے فلائنگ الائونس ملے گا۔

اس کے علاوہ 71 گھنٹے یا اس سے زائد جہاز اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ کے حساب سے فلائنگ الائونس دیا جائے گا، پائلٹس کے لئے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الائونس 250 روپے فی گھنٹہ سے بڑھا کر 750 روپے کردیا گیا جبکہ بین الاقوامی فلائٹس پر پائلٹس کا فی گھنٹہ الائونس 5 ڈالر سے بڑھا کر 10 ڈالر کردیا گیا۔

پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں اضافے کی منظوری پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر دی ہے جس کے تحت پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں