معروف اداکار شکیل طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے

مرحوم کا اصل نام یوسف کمال تھا مگر وہ اپنے فلمی نام شکیل سے مشہور ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلموں اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار شکیل 85 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکار شکیل کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

معروف اداکار کا اصل نام یوسف کمال تھا، مگر بعد میں انہیں شکیل کا فلمی نام دیا گیا۔

کئی سال قبل اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا جبکہ وہ پچھلے کئی سال سے جوڑوں کی ایک بیماری ارتھرائٹس کا شکار تھے۔ شکیل کو چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی تھی، اس لیے ایک ملازم انہیں چلنے میں مدد دیتا تھا۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر ایک عرصے تک راج کیا۔ شہ زوری، ان کہی ڈراما سیریل سے شہرت حاصل کی۔ ان کی بےساختہ کردار نگاری نے ٹی وی ڈراموں کو سپرہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ماضی کی مقبول ڈراما سیریلز شہ زوری، انکل عرفی، انتظار فرمایئے، ان کہی، زیر زبر پیش، افشاں، انا، عروسہ، آنگن ٹیڑھا سمیت لاتعداد ڈرامے ایسے ہیں جنہیں شکیل نے اپنی لاجواب اداکاری سے امر کر دیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل گذشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرحوم شکیل کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں جبکہ اداکار شکیل کا بیٹا پہلے ہی کراچی میں موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں