چمن میں قیدیوں کا بلوا: ڈپٹی جیلر سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی، ایک قیدی ہلاک، 14 فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ پر واقع پولیس کی سب جیل پر حملے کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی صبح تاج روڈ پر پولیس کی سب جیل میں بیرک نمبر 4 میں پولیس اہلکار نماز کے لئے لاک اپ کے دروازے کھول رہے تھے کہ اس دوران قیدیوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔

ملزمان نے اہلکاروں سے اسلحہ اور چابیاں چھین لیں، لاک اپ اور بعد میں مین گیٹ کے تالے پر فائرنگ کر دی اور جیل کے باقی تالے بھی توڑ دیئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان زخمی ہوئے جبکہ سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہو گئے، حکام کے مطابق پولیس نے پورے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں