نائلہ کیانی اورثمینہ بیگ نےایک بارپھرپاکستان کانام دنیا میں بلند کیاہے:محمد شہبازشریف

دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے پر مریم نواز کی ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کو دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے پر مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی مائونٹ ایورسٹ کے بعد خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی خواتین ہونے کا اعزاز حاصل کرکے انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا میں بلند کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ثابت کیا کہ ان کی ہمت، عزم اور ارادے بلند پہاڑوں سے بھی بلند ہیں ، ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی پاکستانی باہمت خواتین کی نمائندہ ہیں جو جفاکشی، بلند ارادے اور مقصد کو پالینے کی جستجو میں کسی سے پیچھے نہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی اور ان جیسی قوم کی دیگر بیٹیاں اسی طرح دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرتی رہیں اور کامرانیاں سمیٹتی رہیں۔

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ پاکستانی خواتین کے عزم وہمت کی علامت ہیں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے اپنی مثالی ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور ناقابل تسخیر عزم کو ایک بار پھر دنیا بھر پر ثابت کر دکھایا-

واضح رہے کہ وزیراعظم نے مئی 2023 میں نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا ۔ نائلہ کیانی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے مائونٹ ایورسٹ سر کی تھی ۔ ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما تھیں جنہوں نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں