’آپ سے مجھےانصاف کی توقع نہیں‘،عمران خان کاچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پرعدم اعتماد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایک درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے توشہ خانہ سے متعلق تمام کیسز کسی دوسرے بینچ کو سماعت کے لیے منتقل کیے جائیں۔

عمران خان نے وکیل کے ذریعے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ وہ غیرجانبدار نہیں رہے اس لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے مقدمات دیگر بینچز کو منتقل کرنا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہو گا۔

عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اِس بینچ سے انصاف نہیں ملے گا۔ استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرلیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ‏عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کے معاملے میں چیف کمشنر نے ضلعی کچہری میں مقرر سماعتوں کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عمران خان سکیورٹی خدشات کے ایک روز کے لیے عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست کی تھی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں