جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین نے خودکشی کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطان کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق عالمگیر ترین لاہور میں واقع اپنے گھر میں مقیم تھے۔ خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس عالمگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

اہل خانہ سمیت استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی عالمگیر ترین خان کی خودکشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ملتان سلطانز کے سی ای او حیدر اظہر نے بھی عالمگیر ترین کی وفات کی تصدیق کر دی۔

عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں صدیق ٹریڈ سینٹر کے قریب اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں