تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق صوبائی صدر خیبر پختونخوا اور سینئر رہنما پرویز خٹک کو پارٹی سے نکال دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے کو شوکاز نوٹس جاری کر کے اراکین کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے کے الزام میں وضاحت طلب کی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ نوٹس کے 7 دن کے اندر پارٹی مخالف اقدام پر اپنی پوزیشن کی وضاحت دیں۔

پرویز خٹک نے بائیس روز گزرنے کے باوجود بھی اظہار وجوہ کے نوٹس پر کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔

واضح رہے کہ مئی کے آخر میں پرویز خٹک نے اسلام آباد کے ایک مقام پر پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بعد ازاں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علاحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں تاہم عہدوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں