عوام کے لیے خوشخبری، اسحاق ڈار نے پیٹرول 9 روپے سستا کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے کمی کے بعد 253 روپے ہو جائے گی۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد 16 جولائی سے 31 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہونا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ایٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ایٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور آج رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جتنا ہم ریلیف دے سکتے ہیں دیں اور آئی ایم ایف کے حوالے سے پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج رات سے 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے اور اس کی موجودہ قیمت 260 روپے 50 روپے فی لیٹر سے 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اس وقت 262 روپے فی لیٹر ہے، جو پچھلے 15 دن آج رات تک تعین ہوا تھا، اس میں 9 روپے فی لیٹر کمی کرکے اس کو 253 روپے فی لیٹر کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت 9 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے ہو گی۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا تھا تاہم ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کیا تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ اوگرا نے رپورٹ کیا ہے، اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی رجحان اوپر کا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں