پاکستان کی سویڈن میں تورات اورانجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کی مذمت

تمام ممالک مل کر مذہبی نفرت پھیلانے والے اقدامات کی مذمت کریں: ترجمان دفتر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نے سویڈن میں تورات اور انجیل کی بیحرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں سویڈن میں تورات اورانجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب، مقدس ہستیوں اور کتابوں کے احترام کا حکم دیتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے احترام پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک مل کر مذہبی نفرت پھیلانے والے اقدامات کی مذمت کریں اور لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے اقدامات روکے جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں