پیدائش کے بعد انتقال کرنے والے نومولود کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والا جوڑا گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دارلحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز [پمز] ہسپتال میں نومولود کی پیدائش کے بعد بچے کو چھوڑ کر جانے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا۔

بچے کو جنم دینے والی عورت اور اس کے ساتھ موجود خاوند نے بچے کو اپنا تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر ایمرجنسی میں موجود سکیورٹی عملے نے بیڈ پر موجود عورت کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع کر دی تھی مگر یہ جوڑا ان کے روکنے کے باوجود ہسپتال سے فرار ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پمز کی ایمرجنسی میں عورت نے ایک بچے کو جنم دیا تھا جو پیدائش کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے نومولود کی جان بچانے کی کوشش کی تھی مگر وہ جانبر نہیں ہوسکا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا کہ بچہ پری میچور تھا اور پیدائش کے فورا بعد وفات پا گیا تھا اور اس معاملے کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے فوری نوٹس لیا تھا۔

ڈاکٹر مشبر ڈاہا کے مطابق پمز میں یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا جس سے انتظامیہ نے فوری پولیس کو آگاہ کر دیا تھا۔ اس وقت نومولود کو جنم دے کر فرار ہونے والا جوڑا پولیس کی حراست میں ہے۔

ترجمان کے مطابق پمز انتظامیہ نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور جوڑے کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر مشبر ڈاہا نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں