بروقت حکمت عملی سے آئندہ سال حج اخراجات نصف تک ہو سکتے ہیں: وزیر مذہبی امور

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خدمات قابل تحسین ہیں: سینیٹر محمد طلحہ محمود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ بروقت حکمت عملی سے آئندہ سال حج اخراجات نصف تک ہو سکتے ہیں، حجاج کی خدمت یہ ہے کہ مہنگائی کے دور میں سستا حج دیا جائے، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کلب میں بدھ کے روز اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی جبکہ مہمان اعزاز وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی تھے۔ تقریب کا اہتمام پاکستان سٹیزن فورم نے کیا تھا۔

وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ حج انتظامات کی تیاری کے لیے انہیں صرف دو ماہ ملے تھے اور اس عرصہ میں کوشش کی گئی کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، ہم مزید پیسے بھی حاجیوں کو واپس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی اودیہ حاجیوں کے پیسوں سے خریدنا بند کر رہے ہیں، یہ ادویہ فارماسیوٹیکل کے تعاون سے مفت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہترین خدمات پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے اس سال بھی مثالی انتظامات کیے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے بغیر پروٹوکول کے عام حاجیوں کے ساتھ وقت گزارا۔ شکایات کا فوری ازالہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو بھی مفت حج نہیں کروایا۔ مفت حج بڑے بڑے سرکاری افسر کرتے تھے جو معاونین کے نام پر جا کر ڈیوٹی نہیں کرتے تھے۔ ہم نے وی آئی پی کلچر کا مکمل خاتمہ کیا اور اس کو مزید بہتر کریں گے۔

اس موقع پر صدر تنظیم تاجران پاکستان چوہدری محمد کاشف، تحریک جوانان کے صدر عبداللہ گل، ڈاکٹر فرخندہ ڈی جی شریعہ اکیڈمی، حافظ سجاد قمر، حسن خان عباسی، مولانا اشرف علی، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا عطا محمد دیشانی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما عتیق الرحمن شاہ کاشمیری، مولانا حافظ مقصود احمد، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالقدوس محمدی، ارشد خان تنولی، مفتی جمیل الرحمن فاروقی، حافظ احسان کھوکھر نے بھی اظہار خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں