پاکستان کو بذریعہ ریل وسطی ایشیا سے جوڑنے کے معاہدے پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان، ازبکستان اور افغانستان نے ریلوے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

منصوبے کے تحت براستہ مزار شریف ( افغانستان)، خرلاچی (پاکستان) سے ترمذ ( ازبکستان) تک ریلوے ٹریک کو کنیکٹ کیا جائے گا، گیم چینجر ریلوے ٹریک سے وسطی ایشیا کو پاکستان سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ريجنل کنیکٹیوٹی کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے جس کی بنیاد ہم نے اس منصوبے سے رکھ دی ہے۔ یہ منصوبہ تینوں ممالک کے درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا۔

سعد رفیق نے کہا منصوبے سے خطے کے لوگوں کے درمیان روابط میں بھی اضافہ ہو گا۔ ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز دونوں کو سپورٹ کرے گی اور علاقائی تجارت و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں