یوکرینی وزیر خارجہ 20 جولائی کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے: وزارت خارجہ پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا 20 جولائی بروز بدھ اسلام آباد کے دورے پر پہنچیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یوکرینی عہدیدار اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ دیمترو کولیبا کا یہ دورہ 1993 میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد کسی یوکرینی وزیر کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں